لاہور: آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے پاکستان اور بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک کی عدم شرکت کی وجہ واضح کر دی۔
انہوں نے کہا کہ تینوں فاسٹ بولرز کو 2027 ورلڈ کپ سے قبل مصروف شیڈول کے باعث احتیاط سے مینج کیا جا رہا ہے اور ان کی غیر موجودگی کو غلط انداز میں لیا جا رہا ہے۔
اینڈریو میکڈونلڈ کے مطابق شائقین اس لیے حیران ہوئے کیونکہ یہ کھلاڑی آئی پی ایل میں شریک ہیں، تاہم ون ڈے سیریز سے آرام دینے کا فیصلہ کھلاڑیوں کی ذاتی خواہش نہیں بلکہ میڈیکل اور فٹنس اسٹاف کی مشاورت سے کیا گیا۔
ہیڈ کوچ نے بتایا کہ آسٹریلیا کو 2027 تک چار براعظموں میں 20 ٹیسٹ، 9 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں، اس لیے سینئر فاسٹ بولرز کے ورک لوڈ کو متوازن رکھنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کھلاڑیوں کی فٹنس اور طویل کیریئر کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کر رہی ہے تاکہ وہ بڑے ایونٹس کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں۔
میکڈونلڈ کے مطابق موجودہ وقفہ تینوں بولرز کی جسمانی بحالی اور ریڈ بال کرکٹ کی تیاری کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






