پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی کیلئے پرعزم

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری و سابق وزیر سردار عابد حسین عابد کی سابق سینئر مشیر و انچارج پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری ریاض سے اہم ملاقات، آزادکشمیر کے آئندہ انتخابات، بدلتی سیاسی صورتحال اور مختلف حلقہ جات کی موجودہ پوزیشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بالخصوص حلقہ 4 راولاکوٹ کی سیاسی صورتحال، عوامی رجحانات اور حکومتی کارکردگی پر خصوصی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر سردار عابد حسین عابد کی سیاسی فعالیت، عوامی اعتماد اور حلقہ میں جاری ترقیاتی اقدامات بھی زیر بحث آئے۔

جبکہ حالیہ مشاورت کے دوران سردار عابد حسین عابد نے پونچھ ڈویژن کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں پونچھ کیu تمام نشستوں پر بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آئندہ سیاسی حکمت عملی، تنظیمی معاملات اور انتخابی تیاریوں پر بھی اہم مشاورت کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close