نئی دہلی: بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کی حکومت نے کم ہوتی شرحِ پیدائش پر قابو پانے کے لیے نئی مالی مراعات کا اعلان کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے تیسرے بچے کی پیدائش پر 30 ہزار بھارتی روپے جبکہ چوتھے بچے کی پیدائش پر 40 ہزار بھارتی روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آمدن میں اضافے کے ساتھ زیادہ تر جوڑے صرف ایک بچہ پیدا کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، جبکہ دوسرے بچے کے بارے میں عموماً اس وقت سوچا جاتا ہے جب پہلا بچہ بیٹا نہ ہو۔
چندرا بابو نائیڈو نے خبردار کیا کہ شرحِ پیدائش میں مسلسل کمی مستقبل میں آبادی کے توازن اور استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبادی کے طویل مدتی توازن کو برقرار رکھنے کے لیے شرحِ پیدائش میں اضافہ ضروری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






