آزاد کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، 3مریض صحتیاب ہوئے او165افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔آزادکشمیرمیں اب تک317291افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،34495افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے33709افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے،

جبکہ45مریض زیر علاج ہیں 741مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے126کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،22کا نیلم، 141کاپونچھ،100کا باغ،13 کا حویلی، 16کاتعلق سدھنوتی،164 کاتعلق میرپور،56کابھمبراور75کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے45مریضوں میں سے40مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں