کراچی(پی این آئی )سونے کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے، ایک ہی دن میں فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ کر دیا گیا۔۔۔ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے بڑھ گئی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2800 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 20 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت 2400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 3052 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 5 ڈالر کم ہوکر 1779 ڈالر فی اونس ہے۔ سونے کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے، ایک ہی دن میں فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ کر دیا گیا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں