مظفرآباد(پی آئی ڈی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع نیلم ویلی میںایک شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،11مریض صحتیاب ہوئے ہیں او173افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔آزادکشمیرمیں اب تک315781افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،34478افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے،33673افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے
جبکہ65مریض زیر علاج ہیں 740مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے126کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،22کا نیلم، 140کاپونچھ،100کا باغ،13 کا حویلی، 16کاتعلق سدھنوتی،164 کاتعلق میرپور،56کابھمبراور75کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے65مریضوں میں سے54مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ11مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں