سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

کراچی(آئی این پی)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید ساڑھے تین ہزار سے زائد کی کمی ،سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 20ہزار 650روپے ہوگئی، دس گرام سونے کی قدر 3043روپے کم ہوکر 103438روپے ہے، عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 13ڈالر کم ہوکر 1802ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں