عوام شکر ادا کریں کہ حکومت نے بجلی کی قیمت میں صرف ایک روپیہ 40 پیسے اضافہ کیا ہے، وزارت خزانہ

اسلام آباد (پی این آئی)وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں امپورٹڈ مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے جو عالمی سطح پر پھیل چکی ہے۔بجلی، گیس اور پٹرول امپورٹ ہورہے ہیں، پاکستان میں قیمتیں اس طرح نہیں بڑھ رہیں جس طرح سے دیگر ممالک میں بڑھ رہی ہیں، پاکستان میں گیس کی قیمتیں

آخری دفعہ 2019 میں بڑھی تھیں جبکہ باہر گیس کی قیمتیں 500فیصد تک بڑھ چکی ہے۔حکومت گردشی قرضے کم کرنے کی کوشش کررہی ہے،اگر قیمتوں میں اضافہ نہ کریں تو گردشی قرضوں میں اضافے کی رفتار مزید بڑھ جائے، شکر ادا کریں حکومت بجلی کی قیمت میں ایک روپے 40پیسے اضافہ کررہی ہے آج کے حالات کے حساب سے یہ ساڑھے 3روپے بنتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں