سی این جی ،آر ایل این جی 9دن کے لیے بند

کراچی (آئی این پی) شہر قائد کراچی میں سی این جی اور آر ایل این جی ہفتہ کی صبح (آج) سے 9دن کے لیے بند رہے گی،سوئی سدرن گیس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مختلف گیس فیلڈز سے ایس ایس جی سی کو میسر ہونے والی گیس کی مقدار میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے سبب گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے ،

ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ پریشر کی کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو ہفتہ 16اکتوبر صبح 8 بجے سے 25اکتوبر پیر رات 8بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اعلامیہ کے مطابق ایس ایس جی سی مینجمنٹ پریشر کا جائزہ لے رہی ہے اگر گیس پریشر میں بہتری آئی تو سی این جی اسٹیشنز کو گیس بحال کر دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں