ہوشربا اضافے کے بعد اچانک سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی

کراچی(پی این آئی)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت20 ڈالر کی کمی سے 1780ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700روپے اور 600روپے کی کمی واقع ہوئی ۔ اس کے نتیجے میں کراچی ، حیدرآباد ، سکھر ، ملتان ، لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 118300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 118300روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 1000روپے کم ہے۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1430روپے پرمستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1226 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں