موجیں ہی موجیں! مسلسل دوسرے دن سونا مزید سستا ہو گیا

کراچی (پی این آئی) موجیں ہی موجیں! مسلسل دوسرے دن سونا مزید سستا ہو گیا۔۔۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیولر مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود پاکستان میں اس کی قیمت میں کمی آئی ہے۔

یہاں فی تولہ سونا 250 روپے کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 300 روپے جب کہ 10 گرام سونا 213 روپے کی کمی سے 98 ہزار 851 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت سات ڈالر اضافے سے 1762 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں