نومبر سے فروری کے درمیان بجلی کے زیادہ استعمال پر رعایتی ٹیرف کی منظوری

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی کابینہ نے موسم سرما کے لیے بجلی پیکج کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت نومبر سے فروری کے درمیان بجلی کے زیادہ استعمال پر رعایتی ٹیرف دیا جائیگا،ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے بجلی کے سیزنل پیکیج کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت یکم نومبر سے 28فروری تک گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ استعمال ہونے والی بجلی پانچ سے سات روپے

فی یونٹ تک سستی پڑے گی،وزیر توانائی کے مطابق پیکیج کے چار مہینوں کے دوران ہر ماہ جتنی بجلی گزشتہ سال کے اسی مہینے سے زیادہ استعمال ہوگی، اس زائد بجلی پر پانچ سے سات روپے رعایت ملے گی ،پیکیج کا اطلاق بجلی کے گھریلو اور کمرشل صارفین پر ہوگا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں