نیپرا نے حیسکو پر 3کروڑ 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)نیپرا نے حیسکو(حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی)پر 3کروڑ 10لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا،تفصیلات کے مطابق جولائی 2019 سے اکتوبر 2020تک کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات کے معاملے پر نیپرا نے حیسکو پر 3کروڑ 10لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کے مطابق مذکورہ مدت کے دوران کرنٹ لگنے سے شہر میں 15افراد کی اموات ہوئی تھیں،اتھارٹی نے

اس سلسلے میں تحقیقات کے لیے 3ممبران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی تھی، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں 15میں سے 12اموات میں حیسکو قصوروار پایا گیا، ان 12اموات میں 5 خود حیسکو ہی کے ملازمین تھے، جب کہ 7عام لوگ تھے، اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت حیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا اور سماعت کا موقع بھی دیا،رپورٹ کے مطابق حیسکو حفاظتی معیار برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا، حیسکو نے نیپرا کے معیارات کے مطابق اتھارٹی کو اموات کی اطلاع بھی نہیں دی، نیپرا نے حیسکو کو دیگر سوگوار خاندانوں کو ادارے کے ملازمین کے برابر 35لاکھ فی کس معاوضہ دینے کی ہدایت جاری کی ، حیسکو معاوضے کی تفصیلات بھی اتھارٹی کے ساتھ شیئر کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں