ڈالر کی قیمت میں اچا نک بڑا اضافہ قیمت 172 روپے سے بھی تجاوز کرگئی

اسلام آباد (پی این آئی )ملک بھر میں منگل کو امریکی ڈالر نے پاکستانی روپے کے مقابلے میں تمام ریکارڈ توڑ دیے اور اوپن مارکیٹ میں 172.20 روپے تک جا پہنچا۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید 40 پیسے بڑھ گیا اور 169.60 روپے سے بڑھ کر 170 روپے سے اوپر چلا گیا ہے۔ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ امریکی ڈالر کے مقابل ے پاکستانی روپیہ اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ماہرین اقتصادیات نے مہنگائی

کے سونامی کے بارے میں خبردار کیا ہے کہ امریکی ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی رجحان کی وجہ سے درآمدیاشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں