اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔ وفاقی حکومت نے پٹرول پانچ روپے جب کہ ڈیزل پانچ روپے ایک پیسہ فی لٹر مہنگا کرنے کی منظوری دے دی۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں پانچ روپے 42 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے 92 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن وزارت خزانہ جاری کرے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔یہاں یہ بھی واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گزشتہ روز پٹرول ایک روپیہ اور ڈیزل ساڑھے 10 روپے مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی تاہم حکومت نے دونوں کو ملا کر 10 روپے مہنگا کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل تجویز سے آٹھ پیسے کم اور لائٹ ڈیزل اوگرا کی تجویز سے 42 پیسے زیادہ مہنگا کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں