مظفرآباد(پی آئی ڈی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 119افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،05مریضوں کی کورونا وائر س کی وجہ سے موت ہوئی ہے جن میں سے 01کا تعلق کا مظفرآباد،1کا جہلم ویلی،2کا پونچھ، اور01کا میرپور سے ہے، 396مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور777افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے4کا تعلق مظفرآباد،32کا پونچھ،35سدھنوتی،21میرپور،14کا بھمبراور13کاکوٹلی سے ہے۔آزادکشمیرمیں اب تک269014افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور30865افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے26277افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ3903مریض زیر علاج ہیں 685مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے116کا تعلق مظفرآباد،27کا جہلم ویلی،20کا نیلم،130کاپونچھ،89کا باغ،13 کا حویلی، 14کاتعلق سدھنوتی،149 کاتعلق میرپور،53کابھمبراور74کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے3903مریضوں میں سے3816مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ87مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں