سونا مزید سستا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہو گئی؟

کراچی(پی این آئی)عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1781 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 85 روپے کی کمی ہوئی۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 1 لاکھ 9 ہزار 500 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 93 ہزار 879 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں