طالبان طاقت کے زور پر حکومت میں آئے تو کیا ہو گا؟زلمے خلیل زاد نےافغان طالبان کو خبردار کر دیا

واشنگٹن(پی این آئی)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے کہاہے کہ طالبان نے طاقت کے زور پر افغانستان پر قبضہ کیا تو اُن کی حکومت عالمی سطح پر تنہا ہوگی اور طالبان خودکو بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کرواسکیں گے۔زلمے خلیل زاد نے امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکا متحارب افغان دھڑوں کے درمیان سیاسی تصفیے کے لیے پر عزم ہے کیونکہ کوئی بھی فریق عسکری قوت کے ذریعے یہ جنگ نہیں جیت سکتا۔ انہوں نےکہاکہ افغانستان میں دیرپاامن کےلیےسیاسی معاہدہ ہوناچاہیے،امریکااس کےلیےکوشاں رہےگا جبکہ معاہدے کے تحت طالبان افغانستان میں نئی حکومت کے لیے مذاکرات اور جامع جنگ بندی کریں۔انہوں نےکہاکہ ماضی کی غلطی دہرانانہیں چاہتےتھےاس لیےجانےسےپہلےطالبان کےساتھ معاہدہ کیا، امن عمل کے لیےایک بنیادی پیکج بنایا تاکہ یہ طویل جنگ اختتام کو پہنچے،بدقسمتی سےفریقین نےاس موقع کا اس تیز رفتاری سے فائدہ نہیں اٹھایا جو اٹھایا جانا چاہیے تھا،افغانستان میں فریقین کے درمیان خلیج بڑھ گئی ہے اور فاصلے بڑھتے جا رہے ہیں جبکہ فریقین کے درمیان پیش رفت کے فقدان پر بہت تشویش ہے۔زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ افغان رہنماں کو ایک ایسے فارمولے پر اتفاق کرنا ہو گا جس کی وسیع تر حمایت ہو، افغان فوج کی مدد جاری رکھیں گے اور مستقبل میں بھی ان کی مدد کے لیے پر عزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں