آزا دکشمیر قانون ساز اسمبلی میں ایک برادری نے اکثریت حاصل کرلی، 12 ارکان ہو گئے

راولاکوٹ(آن لائن) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ایوان میں جٹ برادری کے ممبران اسمبلی کی تعداد سب سے زیادہ ہوگئی دوسرے نمبر پر گجر برادری تیسرے نمبر پر سدھن برادری ، چوتھے نمبر پر راجپوت برادری ، سامنے آگئی جٹ برادری کے12ممبران اسمبلی میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ، چوہدری یاسین ، چوہدری ارشد ، چوہدری اظہر صادق ، چوہدری اخلاق ، انصر عبدالی ، رفیق نیئر ، چوہدری اقبال ، صبیہ صدیق چوہدری ، اکبر ابراہیم ، چوہدری قاسم مجید ، علی شان سونی ، انوار الحق ، گجر برادری کے ممبران اسمبلی ،میں، چوہدری لطیف اکبر ، چوہدری رشید ، جاوید اقبال بڈھانوی ، چوہدری مقبول ، چوہدری ریاض ، حافظ حامد رضا ، اکمل سرگالہ ،، سدھن قبیلہ کے ممبران اسمبلی میں یعقوب خان ، محمد حسین خان ، حسن ابراہیم، عامر الطاف ، فہیم ربانی بیگم شاہدہ صغیر، نبیلہ ایوب ، راجپوت برادری سے راجہ فاروق حیدر خان ، بیگم امتیاز نسیم ، راجہ صدیق ، مغل برادری سے میر اکبر خان ، دیون چغتائی ، جاوید ایوب ، میاں وحید، تنویر الیاس چغتائی ، عباسی برداری سے عتیق احمد خان، اور ن لیگ کی خاتون ممبر اسمبلی ، نثاراں عباسی ، دلی برداری سے عبدالقیوم خان نیازی ، کشمیر ی برداری سے، خواجہ فاروق ، شاہ غلام قادر، جاوید بٹ ، عامر غفار لون ، دیوان غلام محی الدین، عاصم شریف بٹ ، راٹھور برادری سے راجہ فیصل ممتاز راٹھور ، قابل ذکر ہیں۔ اس اسمبلی میں براہ راست الیکشن جیتنے والی واحد ممبر قانون ساز اسمبلی شاہدہ صغیر اور خاتون نشست پر منتخب ہونے والی نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ دونوں کا تعلق پونچھ کے سدھن قبیلہ سے ہے۔ سادات برادری کے جیتنے والوں میں بازل شاہ نقوی، اور پیر سید مظہر شاہ قابل ذکر ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں