عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باجود پاکستان میں فی تولہ سونا مہنگا ہو گیا

کراچی(پی این آئی)عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 1810 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600 روپے اور 515روپے کا اضافہ ہوگیا۔نتیجے میں مختلف شہروں میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 110600 روپے اور فی 10 گرام قیمت بڑھ کر 94822 روپے ہوگٸی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 1251.71 روپے پر مستحکم رہی۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باجود پاکستان میں فی تولہ سونا مہنگا ہو گیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں