کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر\ مستحکم رہی یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ

کراچی (آن لائن) پاکستان میں عید الاضحی کی تین روزہ سرکاری تعطیل کے باعث اوپن مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے صرف2دن کاروبار ہوا تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی ،فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈا لر کی قیمت خرید 161.80روپے اور قیمت فروخت162.30روپے پر برقرار رہی جبکہ یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 188.50روپے سے بڑھ کر189روپے اور قیمت فروخت190.50روپے سے بڑھ کر191روپے پر جا پہنچی اسی طرح50پیسے کے اضافے سے برطانو ی پونڈ کی قیمت خرید 220روپے سے بڑھ کر220.80روپے اور قیمت فروخت222.20روپے سے بڑھ کر223روپے ہو گئی ۔##/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں