آزاد کشمیر الیکشن ، وزیراعظم عمران خان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر سے وزیراعظم کے خلاف انتخابی ضابطوں کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کا مطالبہ کردیا ۔مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر سے وزیراعظم کیخلاف انتخابی ضابطوں کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان خود کو ہر قانون اور ضابطے سے بالاتر سمجھتے ہیں ۔ آئین کے تحت خود مختار اداروں، الیکشن کمیشن اور ریاستی اداروں کو عمران صاحب خاطر میں نہیں لاتے ۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گزشتہ روز قانون اور اداروں کو خاطر میں نہ لانے کا عملی مظاہرہ کرکے دکھایا۔ الیکشن کمیشن عمران صاحب کو نوٹس جاری کرے۔جس کو الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر سے نکل جانے کا حکم دیا عمران خان ہیلی کاپٹر میں اپنے ساتھ لے آئے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے قانونی حکم کی خلاف ورزی کر کے الیکشن کمیشن کو چیلنج کیا ہے۔ڈسکہ والی ووٹ چوری کے ہتھکنڈوں کا کشمیر کی عوام ڈسکہ کی عوام کے انداز میں دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں