وہ وقت جب خانہ کعبہ کا سایہ کچھ دیر کیلئے غائب ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی) دُنیا بھر کے مسلمان قبلہ رْو ہو کر نماز پڑھتے ہیں۔ تاہم خانہ کعبہ کی سمت کا درست زاویہ بہت سارے مسلمانوں کو معلوم نہیں ہو پاتا۔پاکستان سمیت دُنیا بھر کے مسلمانوں نے اس سنہری موقع سے فائدہ اُٹھا کر کعبے کی درست سمت معلوم کر لی جن میں پاکستانی باشندے بھی شامل تھے۔سعودی ماہر فلکیات سامی الحربی نے چند روز پہلے بتا دیا تھا کہ 16 جولائی کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا۔رواں ہجری سال کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آ گیا تھا۔اب سے تھوڑی دیر قبل سعودی وقت کے مطابق سورج 12 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر عین خانہ کعبہ کے اوپر آگیا، اس وقت اس کا زاویہ 89.57.56 تھا۔ اس موقع پر خانہ کعبہ کا سایہ بھی غائب ہو گیا کیونکہ سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر تھا۔اس حوالے سے ماہر فلکیات نے بتا دیا تھا کہ جو پاکستانی قبلہ کی درست سمت معلوم کرنا چاہتے ہیں وہ زمین پر ایک چھڑی عمودی گاڑ دیں یا کسی عمارت کے کونے کا انتخاب کریں۔جیسے ہی 12 بج کر26 منٹ ہوں ، اس سایہ پر ایک خط کھینچ دیں اور اس خط پر عمود گرائیں، شمال سے جنوب کی جانب زاویہ قائمہ بنائیں، یہی قبلہ رخ ہوگا۔ پاکستان کے علاوہ عرب ممالک، قطب شمالی کے قریب واقع ممالک، یورپ، چین، روس اور مشرقی ایشیا کے ممالک کیے لوگ بھی آج سورج کو دیکھ کرکعبہ شریف کی درست سمت کا پتا چلایا ہے۔پرانے زمانے میں لوگ اسی طریقے سے قبلے کے رْخ کا درست تعین کرتے تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 28 مئی کو بھی پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 18منٹ پر سورج بیت اللہ کے عین اوپر آ گیا تھا اور اس ایمان پرور نظارے کو انسانی آنکھ سے بھی دیکھا گیا تھا۔ یہ رواں سال کے دوران پہلا موقع تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں