وزیر اعظم عمران خان کا بھارتی وزیر خارجہ سے ہاتھ ملانے سے انکار، ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

تاشقند (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے تاشقند میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں اس وقت بھارتی وزیر خارجہ سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا جب تمام شرکاء گروپ فوٹو کے لیے اکٹھے ہو رہے تھے۔وزیر اعظم نے روسی وزیر خارجہ کے قریب کھڑے بھارتی وزیر خارجہ سے ہاتھ نہیں ملایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور افغانستان میں بھارتی سرگرمیاں بے نقاب ہونے پر وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمودنے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکرسے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا ۔وزیر اعظم عمران خان اوروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایس جے شنکر کے سواءکانفرنس کے تمام شرکاء سے مصافحہ کیا۔بتایا گیا ہے کہ تاشقند میں انٹرنیشنل کانفرنس کے افتتاح پر شرکا کا گروپ فوٹو سیشن بھی ہوا‘اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نےکانفرنس میں شریک تمام سربراہان اور وزرائے خارجہ سے ہاتھ ملایا تاہم انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ہاتھ نہیں ملایا۔ وزیر اعظم عمران خان نے جے شنکر کے ساتھ کھڑے روسی وزیرخارجہ سے عمران خان نے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔پاکستان بھر میں وزیر اعظم عمران خان کے مداحوں کی جانب سے ان کے اس اقدام کی تعریف کی جا رہی ہے اور یہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔۔۔۔

close