معروف اداکارہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

حیدرآباد دکن (پی این آئی)معروف اداکارہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق۔۔۔ کنڑ ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ پاویترا جےرام کار حادثہ کے نتیجےمیں موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ اُن کے اہلخانہ شدید زخمی ہیں۔ اداکارہ پاویترا جےرام اپنی بہن اور شوہر کے ہمراہ کرناٹک کے منڈیا ضلع کے ہاناکیرے سے واپسی کا سفر کررہی تھیں کہ اچانک اُن کے ڈرائیور نے گاڑی کا کنٹرول کھو دیا۔ ڈرائیور کی جانب سے کنٹرول کھونے پر اداکارہ کی گاڑی پہلے سڑک پر ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور پھر اس کے بعد مبینہ طور پر اُن کی گاڑی ایک بس سے ٹکرا گئی۔

یہ خوفناک حادثہ بھارتی شہر حیدرآباد دکن کے محبوب نگر کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں اداکارہ پاویترا کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اُن کے شوہر، بہن اور ڈرائیور شدید زخمی ہیں۔اداکارہ پاویترا کی اچانک موت سے کنڑ اور تیلگو ٹیلی ویژن انڈسٹریز کو گہرا صدمہ پہنچا ہے، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی موت پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔۔۔۔

close