نیویارک(آئی این پی)اقوام متحدہ نے امریکہ سے ایران پر عائد کردہ پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوہری پروگرام پر کام روکنے کے بعد ایران پر عائد پابندیاں ہٹا دے،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی 15رکنی کونسل 2015کے معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق آئندہ ہفتے غور کرے گی،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے ایران نے معاہدے کے تحت جوہری ہتھیاروں کے حصول کا پروگرام ترک کر دیا ہے اور اس لیے اب جوبائیڈن انتظامیہ ایران پر عائد معاشی پابندیاں ختم کردے،انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمے سے ایران جوہری پروگرام کو توانائی کے حصول تک محدود رکھنے کو یقینی بنائے گا،دوسری جانب اسرائیل نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ ایران کے سابق صدر حسن روحانی کے چیف آف اسٹاف محمود وائزی نے کابینہ اجلاس کے بعد کہا کہ واشنگٹن تیل، شپنگ اور انشورنس سیکٹرز سمیت دیگرعائد کردہ پابندیاں اٹھانے پر رضامند ہے،ایران کی جانب سے ویانا میں ہونے والی بات چیت کا حصہ رہنے والے محمود وائزی کے مطابق امریکہ نے ایران کے متعدد اہم افراد پر عائد کردہ پابندیاں بھی ہٹانے پہ آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں