جسٹس فائزعیسی کی اہلیہ سرینا عیسی کا وزیراعظم کو براہ راست مناظرے کا چیلنج

اسلام آباد (آئی این پی ) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ سرینا عیسی نے وزیر اعظم عمران خان کو براہ راست مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے وزیر اعظم کو ایک اور خط لکھ دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ براہ کرم میری پیٹھ پیچھے کاروائی کرنے سے باز آجائیں، قاضی محمد عیسی کو صرف وہی غدار کہہ سکتے ہیں جو پاکستان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ سرینا عیسی نے خط میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اگر لندن جائیدادوں کی خریداری سے مطمئن نہیں تو میرا سامنا کریں، براہ راست نشریات میں اپنی آمدن، بچت اور منی ٹریل دکھاوں گی، آپ سے بھی توقع ہے کہ مناظرے میں آپ بھی ایسا ہی کریں گے، وزیر اعظم عمران خان میں آپ کے جواب کا شدت سے انتظار کر رہی ہوں۔

close