اپنی قیادت پر جعلی ووٹ بنوانے اور ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام، تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما نے استعفیٰ دے دیا

راولپنڈی (پی این آئی) تحریک انصاف آزادکشمیر کے رہنما طاہر کھوکھر نے تحریک انصاف کی قیادت پر آزاد کشمیر کے الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کے لیے رشوت لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے۔ طاہر کھوکھر کا کہنا ہےکہ انہوں اپنا ستعفیٰ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مہاجرین کے حلقوں میں جعلی ووٹ بنوانے میں پی ٹی آئی آزاد کشمیرکی اعلیٰ قیادت ملوث ہے۔ طاہر کھوکر نے الزام عائد کیا کہ ایل اے 34 جموں 1 کا ٹکٹ کروڑوں روپے میں فروخت کیاگیا، پیسے لینے والوں میں پارلیمانی بورڈ کے ممبران سمیت وفاقی وزیر بھی شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں