ڈالر مہنگا ہونے کے بعد سونا بھی مہنگا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں ہوشربا اضافہ

کراچی(پی این آئی)ملک بھر میں مہنگا ہونے والا امریکی ڈالر چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھا کے بعد مندی دیکھی گئی جبکہ سونا مزید مہنگا ہو گیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران بھی امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر 68 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 158روپے 19 پیسے ہو گئی ہے۔گزشتہ 50 روز کے دوران ڈالر 5 روپے 91 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر30پیسے مہنگا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 158روپے 30پیسے کا ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں