کراچی (آ ن لائن)انٹر بینک میں ڈالر 157روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں60پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156.80روپے سے بڑھ کر 157.40روپے اور قیمت فروخت156.90روپے سے بڑھ کر157.50روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں50پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید156.90روپے سے بڑھ کر157.50روپے اور قیمت فروخت157.30روپے سے بڑھ کر157.80روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید185.50روپے سے بڑھ کر186.50روپے اور قیمت فروخت187.50روپے سے بڑھ کر188روپے ہو گئی اسی طرح1.50روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 215.50روپے سے بڑح کر217.50روپے اور قیمت فروخت217.50روپے سے بڑھ کر219روپے ہو گئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں