آزاد کشمیر الیکشن 21 ، مسلم کانفرنس نے آزاد کشمیر اور مہاجرین مقیم پاکستان کے24 حلقوں سے اُمیدوار وں کا اعلان کر دیا

راولپنڈی (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین راجہ محمد یٰسین خا ن نے آمدہ انتخابات 2021 کے لئے جماعتی ٹکٹ کے اُمیدواروں سے انٹرویو کے بعد سفارشات مرتب کر کے قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان، صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل میڈم مہرالنساء کو پیش کیں۔ اور قائد ین سے مشاورت کے بعد پہلے مرحلہ میں آزاد کشمیر اور مہاجرین کے حلقہ جات سے جماعتی ٹکٹ کے لیے 24 اُمیدوار نامزد کر دئیے۔ مرکزی سیکرٹری پارلیمانی بورڈ سردار واجد بن عارف کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جن اُمیدواروں کو ٹکٹ کے لیے نامزد کیا گیا ہے اُن کے نام اسطرح ہیں۔ حلقہ ایل اے-1- میرپور -1- ڈڈیال سے چوہدری غلام ربانی۔حلقہ ایل اے 2 میرپور 2 چکسواری سے سائیں ذوالفقار۔حلقہ ایل اے -3- میرپور -3-سٹی سے شہزادہ اقبال۔حلقہایل اے 5- بھمبر -1-برنالہ سے مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ۔ حلقہایل اے 9-کوٹلی2- نکیال سے سردار خضر حیات خان ایڈووکیٹ۔حلقہ ایل اے -12-کوٹلی-5-چڑہوئی سے راجہ نعیم منصف داد خان۔حلقہ ایل اے -14-باغ-1-غربی سے سردار عتیق احمد خان۔حلقہ ایل اے 15-باغ-2- وسطی سے راجہ محمد یٰسین خان۔حلقہ ایل اے -21-پونچھ4- -راولاکوٹ سٹی سے سردار اظہر نذرخان۔حلقہ ایل اے -22-پونچھ-5- پاچھیوٹ سے سردار محمد صغیر خان چغتائی۔ حلقہ ایل اے -23-سدھنوتی-1- پلندری سے سردار محمد الطاف حسین خان۔ حلقہ ایل اے -24-سدھنوتی-2- بلوچ سے ملک محمد عارف اعوان۔ حلقہ ایل اے-25-نیلم ویلی1- -شاردہ سے کمانڈر شفیق الرحمن۔ حلقہ ایل اے -27-مظفرآباد-1- کوٹلہ سے سلیم اعوان۔حلقہ ایل اے -28-مظفرآباد2- -لچھراٹ سے چوہدری محمد آصف یعقوب۔ا یل اے30- مظفرآباد -4 ہٹیاں دوپٹہ سے سید تصور عباس موسوی۔حلقہایل اے -31-مظفرآباد5- -کھاوڑا سے راجہ ثاقب مجید۔حلقہایل اے -32-مظفرآباد6- -چکار سے راجہ ندیم طارق۔حلقہایل اے -33-مظفرآباد -7- لیپہ ویلی سے ملک لیاقت علی اعوان۔ حلقہ ایل اے -34-جموں 1- – جھنگ سے سردار محمد عجائب خان۔ حلقہ ایل اے -36-جموں -3- سیالکوٹ سے صاحبزادہ احسن رضا۔حلقہ ایل اے -37-جموں -4- نارروال سے محمد فیض چوہدری۔حلقہ ایل اے -44-ویلی5- -سے محترمہ مہرالنساء اورحلقہ ایل اے -45-ویلی -6- پشاور سے محترمہ سمیعہ ساجد راجاکے نام شامل ہیں۔سیکرٹری پارلیمانی بورڈ نے کہا کہ باقی اُمیدوار دوسرے مرحلہ میں قائدین اور متعلقہ حلقہ جات کے کارکنوں سے مشاورت کے بعد چند روز میں نامزد کر دیئے جائیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جہاں تک ضلع کوٹلی کے حلقہ سٹی اور حلقہ راج محل کا تعلق ہے اس حلقہ کے تقسیم ہونے سے پہلے سینئر پارلیمنٹیر ین ملک محمد نواز خان منتخب ہوتے رہے اور ان دونوں حلقہ جات کی عوام نے نمائندگی کا حق بھی انہی کو دے رکھا ہے۔ اس لیے پارلیمانی بورڈ نے ان دونوں حلقہ جات کے لیے اُمیدواروں کی نامزدگی کا اختیار ملک محمد نواز خان کو تفویض کیا ہے وہی ان دونوں حلقوں کا فیصلہ کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں