سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟

کراچی (آن لائن)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید 750روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ9ہزار300روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 9ڈالر کے اضافے سے1879ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 643روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 9ہزار300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت643روپے کے اضافے سے93ہزار707روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1420روپے مستحکم رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں