بیکری،کریانہ اسٹور، دوددھ،گوشت سبزی کی دکانوں کو بھی شیڈول کا پابند کر دیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری

کراچی (پی این آئی)  عید کی سراکری تعطیلات کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز سے متعلق پابندیوں کا نیاحکم نامہ جاری کردیاہے۔ حکمنامے کے تحٹ محکمہ داخلہ نے کورونا ایس اوپیز کے تحت 9 سے 16 مئی تک نئی پابندیاں عائد کی ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ تمام سیاحتی تفریحی مقامات عید کی تعطیلات میں بند رہیں گے، 9 تا 16 مئی شہریوں کی نقل وحرکت محدود رہے گی اور صوبے میں تمام کاروبار، مارکیٹیں 9 تا 16مئی بند رہیں گی تاہم بنیادی اشیائے ضرورت کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔جاری شدہ نوٹیفیکشن میں مزید کہا گیا ہےکہ نجی گاڑیوں، ٹیکسی میں نصف نشستیں خالی رکھنا ہوں گی، ریسٹورینٹس صبح 5 سےشام 7 بجے تک کھلے رہیں گے، عید بازار، چاند رات پر لگائے جانے والے تمام بازار بند ہوں گے، بیکری،کریانہ اسٹور، دوددھ،گوشت سبزی کی دکانیں صبح 5 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی، ریسٹورینٹ کو صرف ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اندرون شہر، انٹر سٹی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ 16مئی تک بند رہیں گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں