ایل پی جی کی فی کلوقیمت میں زبردست کمی، اوگرا نے ایل پی جی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(آئی این پی ) مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر ہے اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 39 پیسے کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 133 روپے 25 پیسے فی کلومقرر کردی گئی، جب کہ اپریل میں ایل پی جی کی قیمت 145 روپے 64 پیسے فی کلو تھی۔ جس کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلوسلنڈر146 روپے 19 پیسے سستا ہوگیا ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق مئی 2021 کیلئے ہوگا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کے گھریلوسلنڈرکی نئی قیمت 1572 روپے 40 پیسے مقرر کردی گئی، جب کہ اپریل میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1718 روپے 59 پیسے تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں