سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ جانئے

کراچی (آن لائن) مقامی صرافہ مارکیٹوں میںسونے کی فی تولہ قیمت 1100روپے کی کمی سے1لاکھ6ہزار100روپے ہوگئی۔آل صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت7ڈالرکی کمی سے1723ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں

میں فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے کی کمی سے1لاکھ 6ہزار100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت943روپے کی کمی سے 90ہزار964روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت20روپے کی کمی سے1360روپے ہوگئی خبردار، پٹرول بم آج شام گرے گا، 20 روپے فی لیٹر اضافے کی سمری وزیر اعظم عمران خان کے زیر غور اسلام آباد (پی این آئی) عوام تیارپٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے لیے تیار ہو جائیں ، یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑےاضافے کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںردو بدل کرنے والے ادارے اوگرا نے یکم مارچ سے اضافے کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 7 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 61 پیسے اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا رکھی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے، اس کے لیےحتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے آج کرے گی۔اوگرا کی طرف سے بھجوائی جانے والی سمری میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے7 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 19 روپے 61 پیسے کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے، جس پر اعلان آج شام ہو گا اور اس کا نفاذ رات 12 بجے سے ہو گا۔۔۔۔۔ مسلم کانفرنس کے رہنماؤں کا پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج

تحسین مظفرآباد (پی این آئی) مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء، سینئر نائب صدر سردار الطاف حسین،ممبران اسمبلی ملک محمد نواز، محمدیٰسین خان، شمیم علی ملک، مفتی منصور الرحمان، راجہ ثاقب مجید، سمعیہ ساجد راجا، سردار عثمان علی خان، سردار عفان علی خان شیخ مقصود احمد، سجاد انور عباسی، سمیعہ فیاض راجہ، میجر ریٹائرڈ خضرالرحمان راجہ،چوہدری خضر حیات، میجرریٹائر نصراللہ خان،میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، چوہدری آصف یعقوب ایڈووکیٹ، نائلہ قلندر گردیزی، ریحانہ خان، شہناز خان، گلنار اقبال، سلمیٰ کاظمی، افشاں سعید چوہدری،بشریٰ تبسم،شاہدہ تبسم،نسرین راجہ،ہارون آزاد،منظور چغتائی ایڈووکیٹ، راجہ محمد لطیف حسرت، سردار اصغر آفندی، راجہ محمد اقبال، سردار عابد رزاق ودیگر نے کہاکہ 27فروری پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسے دن کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا جس روز پاک فضائیہ نے دشمن کو بتا دیا کہ اس نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو زمین کے علاوہ فضا میں بھی اس کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں۔ ان خیالات کااظہار مسلم کانفرنسی رہنماؤں نے سرپرائز ڈے کے حوالے سے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ نے 27فروری کو دشمن کو للکارکرایسا منہ توڑ جواب دیا کہ وہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا، اس تاریخی دن کے موقع پر پوری قوم پاک

فوج، پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلا پیش کرتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں