لاہور( این این آئی )فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے سابق چیئرمین آر شبر زیدی نے حکومت کو 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کی تجویز دے دی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شبر زیدی نے حکومت کو تجویز دی کہ وہ یکم جولائی 2021 سے 5 ہزار کا نوٹ بند کردے اور اس تبدیلی سے دو ماہ پہلے آگاہ کرے۔شبر زیدی کا کہنا تھا کہ اس
اقدام کی مخالفت کرنے والوں کو اس کے غلط استعمال کا اندازہ نہیں ہے، اس سے ان کے مفادات ختم ہوں گے۔سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا کہ اس سے معیشت بہتر ہوگی اور بینکاری مستحکم ہوگی جبکہ رشوت ستانی مشکل ہوجائے گی۔۔۔۔وزیر ہوا بازی سے استعفیٰ طلب کر لیا گیا، اقوام متحدہ نےاپنے ملازمین کو پاکستانی ائیر لائن پرسفر کرنے سے روک دیالاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے اپنے ملازمین کو پاکستانی ائیر لائن پرسفر کرنے سے روکدیا ہے ،موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان کی ساکھ کو تباہ کر دینے والا فیصلہ سامنے آیا ، وزیر اعظم او روزیر ہوا بازی سے مطالبہ ہے کہ وہاپنے عہدوں سے مستعفی ہو ں،وزیر اعظم نے سوائے این آر او نہیں دوں گا کے علاوہ کیا کیا ہے ،پاکستان کا ہر منصوبہ یا تو بیمار ہوگیا ہے یہ فنڈز ختم ہوگئے ہیں،این آر او نہ دو عوام کو دو وقت کی روٹی دو ،پیپلزپارٹی کی تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز پرانی تجویز ہے اگر بلاول بھٹو کے پاس اتنے اراکین موجود ہیں تو تحریک عدم اعتماد لائیں ،ہمارا خیال ہے کہ فیصلہ کن اقدام ہی اس حکومت کو ختم کر سکتا ہے ،والیم ٹین اور والیم ٹونٹی یہ سب الف لیلیٰ کی داستانیں ہیں ،عمران خان آپ کو اپنی کارکردگی کا جواب دینا ہوگا ،عمران خان نہ براڈ شیٹ کے پیچھے نہ این آر او کے پیچھے چھپ سکیں گے ،مارچ کا مہینہ
لانگ مارچ کے لئے اچھا ہے۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے اپنے ملازمین کو قومی ائیر لائن پر سفر کرنے سے منع کردیا ہے ،اس کے ذمہ دار وزیر اعظم اور وزیر ہوا بازی ہیں، انہوںنے ایک طیارے کے کریش کو کور کرنے کیلئے پائلٹس کے مشکوک لائسنس کی بات کر کے پاکستان کی پوری سول ایوی ایشن انڈسٹری کو دنیا کے سامنے رسو ا کیا،حکومت نے ڈھائی سال میں پاکستان کی عزت کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص مغربی جمہوریت کے قصے سنایا کرتا تھا اس کے دور میں پاکستان کی انتہا کی بے توقری ہوئی ہے ، کہیں ہمارے جہاز پکڑے جارہے ہیں تو کہیںہمار ے اکائونٹس کو قرق کیا جارہا ہے ، جو پاکستان کے پاسپورٹ کو بلند کرنے کے دعویٰ کرتا تھا آج اس نے ملک کی عزت کو خاک میں ملا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے دور میں ہر روز ایک سکینڈل او رواردات سامنے آتی ہے او راس کے پیچھے نالائقی اور نا تجربہ کاری ہوتی ہے ۔ دل کرتا ہے کہ اسے لانے والوں سے سوال کیا جائے کہ پاکستان نے آپ کا کیا بگاڑا تھا کہ اس شخص کو پاکستان پر مسلط کرکے پاکستان کو ذلت میں جھونک دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری دو ر میں پاکستان کی معیشت کا 315ارب ڈالر تھا ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اس کا حجم 320سے 350ارب ڈالر ہوتا 260ارب ڈالر تک سکڑ گیا
ہے ، ہماری معیشت ، ٹیکس آمدن سکڑ گئے ہیں ۔ کورونا صرف پاکستان میں نہیں آیا بلکہ پوری دنیا میں آیا ہے، جو ملک ترقی کر رہے تھے کورونا سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑا ۔ آئی ایم ایف کی خطے کے حوالے سے رپورٹ دیکھی جائے تو ہم گروتھ کے حوالے سے تمام ممالک سے پیچھے ہیں، خطے میں سب سے سست ترین گروتھ ہماری ہے ، اگر ہم نے بھارت کا مقابلہ کرنا ہے تو ہماری گروتھ اس سے ایک یا دو فیصد اوپر ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ لوگ ایک کروڑ نوکریاں بھول کر اپنی نوکری بچانے کی کوشش میں ہیں،لوگ 50 لاکھ گھر بھول کر اپنے سر پر موجود چھت بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔مسلم لیگ(ن)کے تمام منصوبے ٹھپ ہو گئے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں