ایک ٹکٹ کیساتھ دوسری ٹکٹ بالکل مفت حاصل کریں متحدہ عرب امارات کی معروف ائیر لائن نے سیل لگا دی

ابوظہبی ، دبئی (پی این پی) اتحاد ایئرویز نے نئے سال کی سیل کا اعلان کردیا جس کے تحت ایک ٹکٹ کی قیمت میں دو ٹکٹس حاصل کی جاسکتی ہیں، تفصیلات کے مطابق مسافروں کو 15 جون 2021 سے قبل اس ڈیل کے تحت حاصل کی گئی ٹکٹس پر یہ خصوصی

رعایت حاصل ہوگی، اس کے تحت ابوظہبی سے استنبول کیلئے کرایہ 1790 درہم سے، ڈبلن کیلئے 3830 درہم سے، ٹورانٹو کیلئے 5790 درہم سے شروع ہوگا،یہ خصوصی رعایت صرف ایک مہمان اور ایک ساتھی کیلئے دستیاب ہے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات حکومت نے تمام وزارتوں اور وفاقی اداروں کے ملازمینکیلئے ہر 14 روز بعد کووڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا، اس پر 17 جنوری 2021 سے عملدرآمد شروع ہوگا۔گورنمنٹ ہیومن ریسورسز کی فیڈرل اتھارٹی کی طرف سے جاری سرکولر کے مطابق حکومت کا یہ اقدام اس وائرس وبا کے پھیلا کو زیادہ سے زیادہ حد تک روکنا، ملازمین کی صحت کو یقینی بنانا اور کام کرنے کے ماحول کو محفوظ بناناہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close