کورنگی کراچی کی سڑکوں پر شتر مرغ کی مٹرگشت، لوگ حیران رہ گئے

کراچی(آئی این پی ) کراچی کی سڑکوں پر شتر مرغ کے مٹرگشت کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ فوری طور پر کئی لوگوں نے ویڈیوز بنا کر نیٹ پر ڈالنا شروع کر دیں جن میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شترمرغ سڑک پر بے خوف بھاگتا جارہا ہے، جب کہ قریب سے گزرنے والے مسافر اپنے اپنے موبائل

فون سے شتر مرغ کی ویڈیوز بنارہے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق شترمرغ کورنگی ڈھائی نمبر کی روڈ پر بھاگ رہا تھا، جسے موٹر سائیکل سوار شہری پکڑنے کی کوشش کررہے تھے، لیکن شتر مرغ کافی دیر تک شہریوں کو چکما دیتا رہا، تاہم شہریوں نے شتر مرغ کو پکڑ کر انتظامیہ کے حوالے کردیا۔۔۔۔۔ پروفیسر ڈاکٹر اکرم باجوہ نے بغیر آپریشن کے 4 سالہ بچی کے پیٹ سے7 سینٹی میٹر لمبا کیل نکال دیا حیدرآباد(این این آئی)سول ہسپتال حیدرآباد کے شعبہ اینڈوسکوپی کے سربراہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اکرم باجوہ نے بغیر آپریشن کے 4 سالہ بچی کے پیٹ سے کیل کو نکال دیا، سول ہسپتال حیدرآباد کے انڈوسکوپی یونٹ میں سہون شریف کی رہائشی 4 سالہ بچی کنیز بنت ولی محمد کو علاجِ کی غرض سے لایا گیا گیا، ڈاکٹر اکرم باجوہ نے فوری طور پر بچی کے پیٹ کاایکسرے کرایا جس میں نوکیلی کیل کی نشاندہی ہوئی جس کی لمبائی تقریباً سات سینٹی میٹر تھی جس کے باعث بچی تقریباً چار ہفتوں سے شدید تکلیف اور اذیت میں مبتلا تھی، ڈاکٹر اکرم باجوہ نے کمال مہارت سے کیل کو بغیر آپریشن سے اینڈوسکوپی کے ذریعے پیٹ سے نکال دیا جس کے بعد سے بچی کی حالت بہتر ہے، بچی کے کامیاب علاج پر والدین نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا، ڈاکٹر اکرم باجوہ نے کہا کہ والدین کو اپنے بچوں کا خیال رکھیں اور بچوں کو کسی بھی قسم کی تکلیف ہونے پر فوری طور پر ڈاکٹر

سے معائنہ کرایا جائے تاکہ کوئی بڑا مسئلہ نہ بنے۔۔۔۔ کورونا کی دوسری لہر خطرناک، یورپی ملک کے ڈاکٹروں کی یونین نے لاک ڈائون میں توسیع کا مطالبہ کر دیا برلن (این این آئی )جرمنی میں کورونا وبا کی شدت کے باعث ملک میں دس جنوری تک نافذ لاک ڈائون کی مدت بڑھانے کے مطالبے زور پکڑ رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن ڈاکٹروں کی یونین نے بتایاکہ صحت کے ملکی نظام پر موجودہ دبا کم کرنے کے لیے لاک ڈائون کی مدت بڑھانا ناگزیر ہے۔ جرمنی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھے بارہ ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ اس دوران دو سو چالیس افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر سترہ لاکھ ساٹھ ہزار افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں جب کہ چونتیس ہزار سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔

close