دوسری شادی کرنے پر بیوی نے عدالت میں ہی شوہر کی دھلائی کردی

ویب ڈیسک (پی این آئی)بھارت میں ایک بیوی اپنے شوہر کی دوسری شادی برداشت نہ کرسکی اور فیملی کورٹ میں آئے شوہر پر لاتوں مکوں کی برسات کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار کے ضلع جموئی میں پیش آیا جہاں شوہر کی دوسری شادی پر ناراض بیوی نے اس کی خوب دھلائی کی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شوہر وکاس کمار جموئی کے علاقے ہرنی کا رہائشی ہے، جس کی 7 سال پہلے شادی ہوئی تھی لیکن بدقسمتی سے جوڑے کی اولاد نہ ہونے کے سبب وکاس نے دوسری شادی کا فیصلہ کیا۔جس پر پہلی بیوی نے اس کے خلاف 3 مختلف مقدمات درج کر ائے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ شوہر عدالت میں اپنی ضمانت لینے کے لیے پہنچا جس پر بیوی اسے دیکھ کر طیش میں آگئی اور عدالت میں ہی اپنے شوہر کو پکڑ کر لاتوں اور مکوں سے مارا، حالات خراب ہونے پر خاندان والوں اور عدالت میں موجود لوگوں نے شوہر کی مشکل سے جان بچائی۔

close