کورونا بھارت کو لے ڈوبا، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھارت کا دورہ ملتوی کر دیا

لندن (این این آئی )برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے رواں ماہ کے لیے مجوزہ اپنا دورہ بھارت ملتوی کر دیا ہے۔ انہیں اس دورے کے دوران بھارتی یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب میں بھی حصہ لینا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں بورس جانسن کی سرکاری رہائش گاہ کی طرف سے کیے گئے ایک

اعلان کے مطابق وزیر اعظم نے اپنا یہ دورہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی وبا کی تیزی سے خراب ہوتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر کیا ہے۔ جانسن حکومت نے پورے انگلینڈ میں دوبارہ سخت لاک ڈائون کا اعلان بھی کر دیا تھا۔ بورس جانسن نے فون پر بھارتی ہم منصب مودی سے گفتگو کر کے اس التوا پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسی ششماہی کے دوران بھارت کا سرکاری دورہ کرنے کی کوشش کریں گے۔۔۔۔ سعودی عرب اور قطر میں تنازعات کے ختم ہونے کے بعد امیر قطر کا سعودی بادشاہ اور کروائون پرنس کیلئے اہم اعلان دوحہ (پی این آئی)خلیجی ریاست قطر کے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے سعودی عرب کے شہر العلا میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس کے بعد کہا ہے کہ ہم سب خطے کے بہتر مستقبل کی امید ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ٹویٹس میں امیر قطر کا کہنا تھا کہ خلیج سمٹ اس فیصلہ کن لمحے پر ہمیں ہماری ذمہ داریوں ، کونسل کے سفرکو آگے بڑھانے اور ہماری قوموں کی امنگوں کی ترجمانی کرنے کا احساس دلاتا ہے۔ میں نے دوسرے عرب بھائیوں کے ساتھ خلیج سربراہ کانفرنس میں شرکت کرکے تنازعات کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہم سب خطے کے بہتر مستقبل کی امید ہیں۔ایک دوسری ٹویٹ میں امیر قطر نے کہا کہ

میں برادر ملک سعودی عرب کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوںنے العلا میں میرا پرتپاک استقبال کیا۔ اس کے علاوہ کویت کی قیادت کا بھی شکریہ ادا کرنا ضروری ہے جس کی مساعی سے ہم ایک مقام پر مل بیٹھنے میں کامیاب ہوئے۔امیر قطر نے خلیج تعاون کونسل میں مدعو کیے جانے پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو برقی پیغامات میں ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔امیر قطر نے جی سی سی سمٹ میں خلیجی قیادت کے درمیان درمیان بھائی چارے کا ماحول پیدا کرنے کی کوششوں کو بھی سراہا۔امیر قطر کا کہنا تھا کہ العلا میں ہونے والی جی سی سی سربراہ کانفرنس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ یہ کانفرنس کونسل کے سفر کو مزید آگے بڑھائے گی اور خلیجی اقوام کی فلاح اور بہتری کے لیے امید کی کرن ثابت ہو گی۔جی سی سی سربراہ کانفرنس کے اختتام پر امیر قطر جب واپس اپنے ملک روانہ ہوئے تو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے انہیں الوداع کیا۔

close