کراچی (پی این آئی) پاکستان میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 10 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونا 257 روپے اضافے سے 94 ہزار 993 روپے کا ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ جمعرات کو پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے بڑھی تھی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت کم ہوئی ہے۔ یہاں سونا آٹھ ڈالر سستا ہو کر 1807 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں