راولپنڈی،مظفرآباد (پی این آئی) مسلم کانفرنس کی جارحانہ حکمت عملی، ویلی 5 مہاجرین حلقہ سے سینکڑوں افراد نے سردار عتیق احمد خان اور سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس مہرالنساء کی قیادت پر اعتماد کر اظہار کرتے ہوئے مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کر لی، معروف سیا سی وسماجی رہنماء منظوراحمد سلہریا محمد
ارشد فانی،محمد ظہیر، شاہد ارشد، یوسف اعوان،مرزا سہیل، فیاض احمد، ابرار احمد،جون شاہ، محمد حماد، شوکت جنجوعہ اور محمد عمیق اور دیگر سینکڑوں کارکنوں نے راولپنڈی مسلم کانفرنس کے سیکرٹریٹ آکر مسلم کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر نئے شامل ہونے والوں کو سردار عتیق احمد خان، محترمہ مہرالنساء نے ہار پہناء کر مبارکباد دی،شمولتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس ماضی، حال، مستقبل کی جماعت ہے، مسلم کانفرنس کے مخالفین بھی مسلم کانفرنس کی افادیت سے واقف ہیں، مسلم کانفرنس کے مخالفین نامعلوم منزل کے مسافر ہیں، وقت نے ثابت کر دیا کہ مسلم کانفرنس کی قیادت نے ماضی میں جو بھی فیصلے کیے وہ درست ہیں مجاہد اول کا دیا ہوا نعرہ کشمیر بنے گا پاکستان آج لوگ اس بات کو تسلیم کررہے ہیں کہ مسلم کانفرنس کے ماضی کے فیصلے درست تھے، مسلم کانفرنس نے اپنے دور اقتدار میں ریاستی تشخص پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس نظریہ الحاق پاکستان کے علمبردار اور پاکستان و آزاد کشمیر کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے، آزاد کشمیر کے عوام تحریک آزادی کے ساتھ سیسہ پلائی کی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، دشمن آزاد کشمیر کے عوام کو تحریک سے ہٹانا چاہتا ہے مگر اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، مسلم کانفرنس شہیدوں، غازیوں کا قافلہ اور تحریک آزادی کی بانی جماعت ہے مسلم کانفرنس کشمیر کے تشخص اور پاکستان سے الحاق کی داعی ہے اور اسی جماعت نے آزاد کشمیر میں ادارے قائم کرکے ایک تاریخی روائت کا آغاز کیا ہے، مسلم کانفرنس نے ادارے بنائے جبکہ موجودہ حکمرانوں نے اداروں کو تباہی کے دھانے پر پہنچایا، ملازمین کا استحصال کیا، جبکہ مسلم کانفرنس نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کا خیال رکھا آج ملازمین سراپا احتجاج ہو کر مسلم کانفرنس کا سنہری دور یاد کررہے ہیں، مسلم کانفرنس ریاستی جماعت ہے اس میں آنیوالوں کے لئے مسلم کانفرنس دل کی عمیق گہرائیوں سے خوش آمدید کہتی ہے،اس موقع پر سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس محترمہ مہرالنساء نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاستی سواد اعظم جماعت ہے، جس کی جڑیں عوام میں ہیں، میں نئے شامل ہونے والے منظور سلہریا اور ان کے ساتھ دیگر ساتھیوں کو مسلم کانفرنس میں شمولیت پر خوش آمدید کہتی ہوں، نئے شامل ہونے والوں کو جماعت کے اندر جائز مقام دیا جائے گا، اور آنے والے انتخابات میں قائد مسلم کانفرنس کی قیادت میں آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں بھرپور طریقہ سے حصہ لیں گے اور انشاء کامیابی حاصل کرکے ریاستی عوام کے حقوق کا تحفظ کریں گیاس موقع پر ضلع راولپنڈی کے صدر ساجد قریشی ایڈووکیٹ، سردار عابد رزاق صدر ضلع سدھنوتی، سردار عاصم زاہد عباسء، سردار عظمان فدا، افشاں سعید ایڈووکیٹ، محترمہ شہناز خان، بشری سلیم چشتی ایڈووکیٹ، سردار اجمل نکیالوی اور دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں