سونا چاندی دونوں سستے ہو گئے، تولے کا ریٹ جانیئے اس رپورٹ میں

کراچی(پی این آئی)سونا چاندی دونوں سستے ہو گئے، تولے کا ریٹ جانیئے اس رپورٹ میں، عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت مزید کم ہو گئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 3 ڈالرسے گھٹ کر1874 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ

مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100روپے اور86روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر112000روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 96022روپے ہوگئی۔دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1180روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1011روپے 65پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں