پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت پھر بڑھ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا،سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا ایک

لاکھ 12 ہزار ایک سو روپے کا ہوگیا ہے۔10 گرام سونا بھی428 روپے کے اضافے کے بعد 96 ہزار 108روپے کا ہوگیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 7 ڈالر بڑھ کر 1879ڈالر فی اونس تک پہنچ چکی ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں