ڈالر کے بعد سونا مسلسل سستا ہونے لگا، فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار کی کمی ہو گئی؟

کراچی(پی این آئی )ڈالر کے بعد سونا مسلسل سستا ہونے لگا، فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار کی کمی ہو گئی؟… ملک میں سونے کی قدر میں مزیدکمی واقع ہوئی ہے اور فی تولہ سونا 1650روپے سستا ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1650روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونا بھی 1414 روپے سستا ہو کر 95 ہزار 680 روپے کا ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں