یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی، دودھ اورکوکنگ آئل سمیت متعدد اشیا مہنگی،کوکنگ آئل فی لیٹر 17روپے ، گھی کی فی کلو قیمت میں 4، دودھ کے ایک لیٹر پیک میں 5روپے اضافہ کیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی، دودھ اور کوکنگ آئل سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے اور ان کا اطلاق فوری ہوگا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

برانڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے، برانڈ کے دودھ کے ایک لیٹر کا پیک میں 5 روپے اضافہ کردیا ہے۔دودھ کے لیٹر کا پیک 147سے بڑھا کر 152روپے کر دیا گیا ہے اور :بچوں کیلئے سیریلز کی قیمت میں 20 سے لیکر 38 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔برانڈ شیمپو کی قیمت میں 9روپے سے لیکر 20روپے تک کے اضافے کے بعد 90ملی گرام شمپو کی بوتل 89 سے بڑھ کر 98 روپے ہوگئی ہے۔ کپڑے دھونے کے ڈیٹرجنٹ، کافی,ٹی وائٹنر کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں