کارگردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخاب میں بھی مسلم لیگ ن جیت کر حکومت بنائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر

مظفرآباد(این این آئی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہا کہ کارگردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخاب میں بھی مسلم لیگ(ن)جیت کر حکومت بنائیگی،آزادکشمیر میں لیگ کے دور میں شروع ہونے والا تعمیر ترقی کا سفر جاری رہیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم ویلی کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے

دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ فنڈز ریاست بھر میں برابر تقسیم کیئے فنڈز بھی میرٹ کی بنیاد پر تقسیم ہوئے نہ کہ علاقائی بنیادوں پر ریاست جموں کشمیر میں موجودہ حکومت کے قیام کے بعد گڈگورنس کے قیام عمل میں لایا گیا این ٹی ایس,پی ایس سی سمیت دیگر شعبہ جات میں ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں ملی,وزیراعظم انفراسٹریکچر پروگرام کے تحت ریاست بھر میں تعمیر وترقی کے منصوبہ جات پہلی دفعہ زمین پر نظر آرہے ہیں صحافی برداری قابل احترام ہیں مظفرآباد سمیت دس اضلاع میں پریس کلب کی عمارتوں کی تعمیر کا عمل شروع ہے جہلم ویلی میں بھی پریس کلب کی عمارت کی تعمیر کریں گے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں