امریکی کرنسی بےقابو، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کتنے کا ہو گیا؟ تفصیلات آگئیں

کراچی (پی این آئی)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 167روپے 64کا ہو گیاہے ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 80 پیسے اضافہ ہواہے جس

کے بعد ڈالر 168 روپے 20 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے ۔اس سے قبل صبح کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کمی ہوئی تھی جس کے بعد ڈالر 167 روپے 30 پیسے پر فروخت ہو تا رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک مرتبہ پھر سے مہنگا ہو گیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں