مناسک حج کی ادائیگی کے بعد خانہ کعبہ کا الوداعی طواف، حج کے بعد عازمین حج کے لیے کتنے دن کا قرنطینہ ہو گا؟

مکہ مکرمہ(پی این آئی)مناسک حج کی ادائیگی کے بعد خانہ کعبہ کا الوداعی طواف کیا گیا، حج کے بعد حجاج کرام اپنی اپنی قیام گاہوں پر پہنچ گئے۔سعودی وزارت مذہبی امور کے مطابق مناسک حج کے آخری مراحل میں حجاج نے تمام احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کے ساتھ اتوار کو تینوں جمرات کی رمی کی۔سعودی

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حج کے دوران کسی حاجی میں کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔سعودی وزارت صحت کے مطابق حجاج کرام کو طواف زیارہ کے بعد 14 روز تک قرنطینہ اختیار کرنا پڑے گا، متعدد حجاج اپنے گھروں پر طے شدہ پروگرام کے مطابق الگ تھلگ رہیں گے جبکہ جو حاجی مکہ کے ہوٹلز میں مقیم تھے وہ ادھر ہی آئسولیشن میں رہیں گے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں امسال کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج ادا کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں