کراچی کور کو پاک فوج کی طرف سے حکم مل گیا ہے، شہر میں آج سے نالوں کی بڑے پیمانے پر صفائی کا کام شروع کردیا جائے گا، چیئرمین این ڈی ایم اے کا اعلان

کراچی(پی این آئی)چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ کراچی کی مقامی کور کو پاک فوج کی طرف سے حکم مل گیا ہے، شہر میں آج سے نالوں کی بڑے پیمانے پر صفائی کا کام شروع کردیا جائے گا ۔این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ صفائی کیلئے یہ کور کمانڈر کی

قیادت میں کام کرے گی ۔جنرل محمد افضل نے کہا کہ کراچی کے ندی نالوں پر تجاوزات بہت زیادہ ہیں ، سیوریج کا نظام بھی درست نہیں ، مسائل کے مستقل حل کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بٹھانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم کراچی میں ایسا کام کریں گے کہ شہر میں ہونے والی برسات میں کم سے کم نقصان ہو،واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضلنے کہا تھا کہ کراچی کے مسائل کو سمجھنے کی ضرورت ہے تب ہی یہ حل ہوں گے۔ان کاکہنا تھا کہ شہر میں روزانہ 20 ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے جس کو ٹھکانے لگانے کا کوئی انتظام موجود نہیں جبکہ ندی نالوں پر ناجائز تعمیرات ہوچکی ہیں۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ کراچی میں ہونے والی بارش سے نقصانات ہوئے جس پر افسوس ہے، کچھ روز پہلے ہونے والی برسات سے چند علاقے متاثر ہوئے، اب ہم ایسا کام کریں گے کہ شہر میں ہونے والی بارشوں سے کم سے کم نقصان ہوگا۔

close